حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بھی بغاوت کا مقدمہ درج

March 28, 2023

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن اور ان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بھی بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ جمشیدکوارٹرزکے رہائشی شہری محمداقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں حسان نیازی کے دیگرساتھی بھی نامزد ہیں۔مقدمے کے متن میں کہا گیاہے کہ حسان نیازی کی سوشل میڈیاپر شیئر ویڈیو میں عوام کوبغاوت پراکسایاگیا، ملکی دفاعی اداروں کومخاطب کرکے دھمکایا۔