پشاور، ہجوم نے مفت آٹے کے 2ٹرک لوٹ لئے، بھگدڑ، کئی زخمی

March 28, 2023

پشاور(ایجنسیاں)پشاور کے علاقہ ہزار خوانی میں شہریوں نے مفت سرکاری آٹے کےدوٹرک لوٹ لئے جبکہ بھگدڑمچنے کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوگئے ۔خیبرپختونخوا حکومت نے مفت آٹے کی تقسیم کے سلسلے میں پشاور میں مزید پوائنٹس قائم کردیے ہیں تاکہ عوام کو سستے آٹے کے حصول میں آسانی ہو۔ادھرقبائلی ضلع اورکزئی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین میں مفت سرکاری آٹا تقسیم کے دوران دھکم پیل اور بھگدڑمچ جانے سے مقامی افرادمشتعل ہوگئے اورپولیس کے ساتھ گتھم گتھاہو کر شدید احتجاج پر اْتر آئے‘پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا اور ہوائی فائرنگ کی ۔