عمران کی سیاست تنزلی کی جانب گامزن، شرجیل میمن

March 28, 2023

کراچی (نیوز ڈیسک)شرجیل انعام میمن نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ2013میں تحریک انصاف کو مینار پاکستان کے جلسہ کے ذریعے مصنوعی طریقے سے ابھارا گیا تھا، جب بیساکھیاں ہٹ گئیں تو عمران خان کی سیاست کی تنزلی کی جانب گامزن ہے جس کی جھلک گزشتہ روز مینار پاکستان پر سب نے دیکھ لی، پی ٹی آئی اپنا حشر دیکھ کر ، ہر دروازے پر مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہے۔ فواد چوہدری ، چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مستقبل کی فکر کرنا چھوڑ دیں ، اپنے مستقبل کے بارے میں سوچیں، پیپلز پارٹی کسی کے سہاروں کا آسرا نہیں رکھتی، اپنی کارکردگی پر انحصار کرتی ہے۔