الیکشن پر مذاکرات کیلئے تیار مگر حکومت کی نیت میں خلل ہے، شاہ محمود

March 28, 2023

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مذاکرات سے انکاری نہیں‘ انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں لیکن حکومت کی نیت میں خلل ہے۔ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میڈیا کی بندش سے حقائق دب نہیں سکتے ہیں، ہم پر امید ہیں، آئین واضح ہے کہ الیکشن کب ہوں گے، جو بہانہ بنایا جارہا ہے وہ کمزور ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے وسائل نہیں ہیں، پی ایس ایل اور عمران کی پیشی پر تعیناتی کے لیے ہیں، امید ہے عدلیہ آئین کا تحفظ کرے گی، ہم اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے انٹرویو کا انکارکیا ہے اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتا۔خوف کا بت ٹوٹ گیا ہے۔سینیٹ میں اسحاق ڈارکے بیان سے ایک ہیجان پیدا ہوگیا ہے۔