ایم کیو ایم نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خبر کی تردید کردی

March 28, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے 18 اپریل کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شائع ہوئی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے 18 اپریل کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں سے انتخابی فارم جمع کروائے ہیں اور الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔