فوج کو زمین دینے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو عدالت جائینگے، پاکستان بار

March 28, 2023

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان بار کونسل نے پنجاب میں زمین فوج کے حوالے کرنے کے فیصلے پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پنجاب میں 45267 ایکڑ زمین جی ایچ کیو کو دی گئی۔ عوامی املاک کی پاک فوج کو منتقلی غیر قانونی عمل ہے۔اعلامیے کے مطابق عوام زمین کی غیر قانونی منتقلی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ اگر غیر قانونی نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو عدالتی فورم سے رجوع کیا جائے گا۔