JS بینک اور مالیاتی تنظیم گرین کلائمیٹ میں شراکت داری

March 28, 2023

کراچی( جنگ نیوز)جے ایس بینک نے پاکستان میں موسمیاتی لچکدار منصوبوں کو فروغ دینے اور شروع کرنے کے لیے گرین کلائمیٹ فنڈ جو کہ دنیا کی سب سے بڑی ماحولیاتی مالیاتی تنظیم ہے کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اسلام آباد میں جے ایس بینک کی میزبانی میں ہونے والی میٹنگ میں دونوں اداروں نے پاکستان ڈسٹری بیوٹڈ سولر پروجیکٹ (PDSP) کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جو ملک کا پہلا نجی شعبے کاقابل تجدید توانائی کا منصوبہ ہے جسے جے ایس بینک نے جی سی ایف کے ساتھ شراکت میں شروع کیا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں مزید گرین فنانسنگ کے لیے تعاون کے مواقع تلاش کرتے ہوئے بینک کی طرف سے اٹھائے گئے دیگر پائیدار اور سبز اقدامات کے بارے میں بھی بات کی۔GCF وفد کیرولینا فوینٹس پر مشتمل تھا۔ڈائریکٹرکنٹری پروگرامنگ انوپا لا لامیچھانے ریجنل منیجر ایشیا پیسیفک، ہائیجن لی موسمیاتی سرمایہ کاری کے ماہر امجد المہدی، پانی کے شعبے کے سینئر ماہر سمیت اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بشریٰ گل بھی موجود تھیں۔ سید جعفر رضا گروپ ہیڈ انویسٹمنٹ اینڈ انٹرنیشنل بینکنگ، جے ایس بینک شہزاد عبداللہ ہیڈ آف انویسٹمنٹ بینکنگ جے ایس بینک، حیدر حسینچیف آف اسٹاف ٹو سی ای او جے ایس بینک اور محسن علی پھلپوٹو سسٹین ایبل فنانس، جے ایس بینک شریک تھے۔