گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف ڈاکٹر سمیت 4 افراد گرفتار

March 28, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف ایک ڈاکٹرسمیت4ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ ٹیکسلاپولیس نے کارروائی کرتے ہوئےگردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف ڈاکٹر فواد، نرس ثوبیہ، پیرامیڈک سٹاف محمد حسنین اور محمدشریف کوگرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے سرجری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمدہوئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کاکہناہے کہ پولیس ریڈ کے وقت بھی غیرقانونی طور پرایک شخص کا گردہ نکال کردوسرے شخص کو لگانے کا عمل جاری تھا،پولیس نے ڈونر اور ریسیور کو ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس کے مطابق ڈاکٹر فواد قبل ازیں بھی گردوں کی پیوندکاری کے کیس میں ریکارڈ یافتہ ہے۔