اسسٹنٹ کمشنر صدر کا آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا معائنہ، افطار کے بعد بھی تقسیم کی ہدایت

March 28, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ترنول کے علاقے میں آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر صدر کا کہنا ہے کہ آٹے کی تقسیم کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے، ہر پوائنٹ پر مزید پی او ایس مشینیں شامل کر دی گئی ہیں۔عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افطاری کے بعد سات بجے سے رات گیارہ بجے تک ہدایات کے مطابق تقسیمِ عمل کو یقینی بنائیں۔