نوسرباز قیمتی فون لے کر رفو چکر

March 28, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نوسربازدھوکہ دہی سے شہری کا قیمتی فون لے کرفرارہوگیا۔ تھانہ ویسٹریج کوملک نعمان گل نے بتایا میں اپناموٹرسائیکل ٹھیک کررہا تھا کہ ایک نامعلوم شخص موٹرسائیکل کے قریب آیا اور مجھ سے کہا کہ اپناموبائل فون چیک کرائیں اور میرے ہاتھ سے لے لیااور مجھے کہنے لگا کہ اس فون کا ساڑھے تین لاکھ روپے دونگا ۔میں نے کہاٹھیک ہے۔ اس نے کہا کہ آؤ میرے ساتھ اور رقم لے لو ۔میں اپنی موٹرسائیکل کھولنے لگا تو وہ فون لے کر فرار ہو گیا ۔