فری آٹا عوام کے گھروں تک پہنچایا جائے، عبدالمتین خان داؤدزئی

March 28, 2023

پشاور ( جنگ نیوز) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء عبدالمتین خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عوام کو سرکاری آٹے کے حصول کیلئے ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے آئے روز عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں قیام پاکستان سے ابتک تمام سیاسی پارٹیوں کو آزمایا جا چکا ہے، اگر عوام حقیقت میں خوشحالی اور تبدیلی چاہتے ہیں توآنیوالی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے انہیں جمعیت علماء اسلام کے نشان کتاب پر مہر لگا کر ایک موقع دینا ہوگا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو الیکشن کے دن سپیشل گاڑیاں میں لاکر ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں تو عوام کی سہولت کیلئے فری آٹا ان کےگھروں تک کیوں نہیں پہنچایا جاسکتا انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ملک میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے جس سے غریب اورمتوسط طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے رہی سہی کسرناجائزمنافع خوری نے پوری کردی ہے، جنہوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، ہزاروں افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں، نگران حکومت کوچاہیے جب تک انتخابات نہیں ہوتے ہیں عوام کوریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوری کے سدباب کیلئے دستیاب وسائل کوبروئے کارلائےتاکہ غریب اور متوسط طبقہ کی سفیدپوشی کابھرم رہ سکے