سوئی گیس کمپنی اسٹاف اور ڈرائیوران کیلئے روڈ سیفٹی لیکچر

March 28, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے سوئی ناردرن گیس دفتر میں سٹاف اور ڈرائیوران کو روڈ سیفٹی لیکچر دیا۔انچارج ایجوکیشن یونٹ سہیل احمد انسپکٹر نے شرکاء کو ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی افادیت، محفوظ ڈرائیونگ، سڑک پر دوسروں کے حقوق کا خیال، لین لائن ڈسپلن اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب بارے بتایا۔