ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی میٹنگ 30 مارچ کو ہوگی

March 28, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی میٹنگ 30 مارچ کو صبح گیارہ بجے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کے دفتر میں منعقد کی جائے گی میٹنگ میں تمام محکموں سرکاری محکموں کے سربراہان اور ڈینگی کے حوالے سے مقرر کئے گئے فوکل پرسنز بھی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے اور تمام محکموں کے افسران ڈینگی کے حوالے سے اپنے اپنے محکموں میں اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کو بریفنگ دیں گے۔