ناردرن آئرلینڈ میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح بڑھا دی گئی

March 29, 2023

لندن (جنگ نیوز) ناردرن آئرلینڈ میں دہشت گردی کے خطرےکی سطح کو بڑھا دیا گیا ہے۔ سیکورٹی سروس ایم آئی 5نے یہ فیصلہ اختلاف کرنے والی ریپبلکن کی حالیہ سرگرمیوں کے بعد کیا ہے جس میں گزشتہ ماہ ایک سینئر پولیس آفیسر کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا تھا، خطرے کی سطح میں اضافہ کا مطلب ہے کہ ناردرن آئرلینڈ میں دہشت گرد حملے کا خطرہ ’’امکان‘‘ اب ’’انتہائی امکان‘‘ پر چلا گیا ہے دہشت گردی کے خطرے کی سطح میں تبدیلی کا اعلان ناردرن آئرلینڈ کے سیکرٹری کرس بیٹن ہیرس نے کیا۔ ناردرن آئرلینڈ میں گزشتہ برس مارچ میں خطرے کی سطح کو کم کیا گیا تھا جوکہ گزشتہ 12 برس میں پہلی تبدیلی تھی، بیٹن ہیرس نے کہا ہے کہ عوام پریشان ہونے کی بجائے چوکنا رہیں اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دی جائے۔