سخت ضابطہ اخلاق، انتظامیہ کی وارننگز، پاک افغان سیریز پرامن رہی

March 29, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں رمضان کی وجہ سے تماشائیوں نے ماضی والا جوش وخروش نہیں دکھایا ۔ لیکن ایشیا کپ کے میچ کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کو سامنے رکھتے ہوئےاس بار منتظمین نے سخت انتظامات کئے ہوئے تھے ۔ شارجہ پولیس اور شارجہ کرکٹ کے منتظمین نے سخت ضابطہ اخلاق تیار کیا ہوا تھاگراؤنڈ میں نصب بڑی اسکرین پر بار بار تماشائیوں کو یاددہانی کرائی جاتی رہی کہ وہ کسی ناخوشگوار واقعے میں ملوث ہونے سے گریز کریں۔ منتظمین کے مطابق غیر اخلاقی اور نسل پرستانہ نعروں کی سخت ممانعت تھی اور غیر اخلاقی زبان کو ناقابل برداشت قرار دیا گیا تھا۔ پرستاروں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ ہدایت نامے کی خلاف ورزی پراسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا اوردیگر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ دونوں ملکوں کے تماشائیوں کو االگ الگ انکلوژر میں بٹھا یا گیا تھا۔