بینکرز کپ کرکٹ، کینٹ واریئرز اور اے زیڈ ریئل اسٹیٹ کامیاب

March 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں کینٹ واریئرز اور اے زیڈ ریئل اسٹیٹ اسلام آباد نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ نیا ناظم آباد جمخانہ میں عمر ایسوسی ایٹس نے اٹک اسپورٹس کو 93 رنز سے ہرادیا ۔ عمر ایسوسی ایٹس نے سات وکٹ پر168رنز اسکور کیے۔ عماد عالم نے 83 رنز بنائے۔ نادر شاہ نے چار وکٹ لیے۔ ناکام ٹیم 75 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ دوسرے میچ میں اے زیڈ ریئل اسٹیٹ اسلام آباد نے چھ وکٹ پر 166 رنز بنائے۔جواب میں ہومینیٹی ڈور فاؤنڈیشن کی ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔