جبری گمشدگی انسانی حقوق کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی، علامہ ساجد نقوی

March 29, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگی انسانی عزت و تکریم کی توہین کے ساتھ غیر آئینی و غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین و انسانی حقوق کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، بنی آدم جسے آزادی اس کے خالق نے دی مخلوق یہ نعمت اس سے کسی صورت سلب نہیں کرسکتی ،لاپتا افراد کا معاملہ اب ملکوں سے بین الاقوامی سطح تک پہنچ گیاہے جو انتہائی تشویشناک ہے اس حوالے سے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کو صرف یادداشتیں قراردادیں یا دن مختص کرنے سے بڑھ کر اقدامات کر نا چاہئیں، جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں مگر یادداشتیں یا ایام منانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔