آئین و قانون پر چلنا ہے تو الیکشن کیوں نہیں کراتے، سائرہ بانونے وزیراعظم کے خطاب کے دوران جملہ کس دیا

March 29, 2023

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران جی ڈی اے کی خاتون رکن قومی اسمبلی نے جملہ کس دیا۔ وزیر اعظم نے ایک موقع پر کہا کہ ہم نے قانون و آئین پر چلنا ہے تو سائرہ بانو نے کہا کہ تو پھر الیکشن کیوں نہیں کراتے ۔ وزیر اعظم نے تحمل سے ان سے کہا کہ مجھے اپنی بات مکمل کرنے دیں۔ا سپیکر راجہ پرویز اشرف نے بھی خاتون رکن سے کہا کہ کراس ٹاک نہ کریں۔ سپیکر نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ اپنی تقر یر جاری رکھیں۔