کراچی کے 5 نوجوان حب ندی میں ڈوب گئے، 2 کو بچالیا گیا

March 29, 2023

حب(نامہ نگار) حب ندی میں نہاتے ہوئے پانچ نوجوان ڈوب گئے دو کو زندہ بچالیا گیا جبکہ تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے تھا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز حب ندی میں نہانے کے غرض سے آنے والے پانچ افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے دو کو زندہ بچالیا گیا تھا جبکہ تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 15 سالہ ندیم ولد معراج۔ 20 سالہ واجد ولد مہناج الدین اور 14 سالہ سعداللہ ولد شیر علی کے نام سے ہوئی ہے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے