بلاول بھٹو نے عالمی سطح پراپنی قائدانہ صلاحیتوں کالوہا منوایا، کرن بلوچ

March 29, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزرات اوور سیز پاکستانیز اور انسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، ہر سطح پر الیکشن کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی، انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرر ہی ہے اور پارٹی چیئرمین نوجوانوں میں مقبول لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہے ہیں، انہوں نے بطور وزیر خارجہ مختصر مدت میں بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، بلاول بھٹو زرداری اس قوم کا مستقبل ہیں،دوسری جانب پارٹی میں بھی نئی جان ڈال دی ہے، انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی اِس ملک کے تحفظ اور ترقی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرِ آصف علی زرداری بھی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی دکھائی ہوئی راہ پر چلتے ہوئے پاکستان کی خوشحالی اور سربلندی کے لیئے سرگرم عمل ہیں۔