• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوالمنڈی میں ہونیوالے قتل کا ملزم گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے گوالمنڈی میں پیش آنے والے اندھے قتل کے مقدمے کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم سید نعیم شاہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق 19 مئی کو ولید نامی نوجوان کو گولی ماری گئی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج، جدید تکنیکی ذرائع اور کرایہ داری ریکارڈ کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اورپٹیل باغ پل کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا جبکہ اس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید