• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاجی تحریک پورے صوبے میں جاری ہے،ترجمان گرینڈ الائنس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان گرینڈ الائنس کے مرکزی ترجمان نےکہا ہے کہ احتجاجی تحریک پورے صوبے میںجاری ہے17جون کو کوئٹہ میں ملازمین کے پُرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے بدترین شیلنگ، لاٹھی چارج اور طاقت کا بے جا استعمال کیا گیاجس کے نتیجے میں متعدد ملازمین زخمی ہوئےاس دوران 50 سے زائد ملازمین کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیاجو تاحال جیلوں میں قید ہیں اور مختلف صعوبتیں برداشت کر رہے ہیںبلوچستان گرینڈ الائنس نے واضح کیا ہے کہ ملازمین اپنے جائز، آئینی اور تسلیم شدہ مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی ایک قدم پیچھے ہٹیں گے۔
کوئٹہ سے مزید