• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی رابطہ مہم کی بھر پور حمایت

کوئٹہ (پ ر) ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماءحاجی میر محمد انور شاہوانی،دیدار خان اچکزئی،صاحبزادہ وقاص رئیسانی، ملک سیف اللہ شاہوانی، ملک ظفر شاہوانی، کریم زیب، حاجی عبدالمالک شاہوانی، ملک مبشر شاہوانی نے سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کیرابطہ مہم کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کیتمام طبقاتفکرکو منظم اور یکجا کرنے کی کوششوں کے دورس نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں جو اس سرزمین اور آئندہ نسلوں کیلئے نیک شگون ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی بلوچستان کے اجتماعی قومی حقوق کیلئے آواز بلند کرتے آرہے ہیں ان کی سیاسی بصیرت ، قیادت اور عوام دوستی اس سرزمین کے وقار کی علامت ہے بلوچستان کےساتھ نظریاتی و فکری وابستگی رکھنے والے سیاسی کارکنوں اور عمائدین کی ایک بہت بڑی تعداد قومی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی سربراہی میں بلوچستان کے بحرانوں میں کمی لانے کی کوشش کی جائیگی ۔
کوئٹہ سے مزید