• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید نا عمر فاروق اعظم ؓ کا دور خلافت تاریخ کامنفرد دور تھا،علماء

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مذہبی رہنماؤں نے کہا ہے کہ خلیفہ دوم امیر المومنین حضرت سید نا عمر فاروق اعظم ؓ کا دور خلافت تاریخ اسلام کا سنہرا ومنفرد دور تھا آپ ؓ اسلام کی وہ عظیم المرتبت شخصیت ہیں جن کی اسلام کیلئے خدمات عدل وانصاف پر مبنی فیصلوں اور فتوحات سے اسلام کا چہرہ روشن ہوا ان خیالات کااظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کےنائب امیر مولاناحافظ حسین احمد شرودی، صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی ،خطیب جامع مسجد شہباز ٹاؤن مولانا حافظ عبدالقیوم مشوانی خطیب جامع مسجد قندہاری مفتی محمد احمد خان،خطیب جامعہ اسلامیہ ضیا القرآن مولانا عطاالرحمن رحیمی اور مولانا محمد طاہر توحیدی نےحضرت عمر فاروقؓ کےیوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیارہنماؤں نے کہا کہ خلیفہ دوم سیدناعمر فاروق ؓ کا دور خلافت مسلمانوں کی بے مثال فتوحات وترقی اور عروج کا زمانہ تھا سیدنا حضرت عمر فاروق ؓ کو حضرت محمد ﷺنے بارگاہ خداوندی میں جھولی پھیلاکر مانگاآپؓ نے اپنے عہد خلافت میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا اور اسلامی ریاست کی سرحدیں بہت دور تک پھیل گئیں۔
کوئٹہ سے مزید