خاتون سمیت دو افراد اغواء

March 29, 2023

اسلام آباد، راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ، سٹاف رپورٹر) نماز کی ادائیگی کے لیے گھر سے جانے والے شہری کو اغواء کرلیاگیا۔تھانہ لوہی بھیر میں رضوان نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اسکے والد زبیر عشاء کی نماز کے لیے مسجد جارہے تھے جنہیں نامعلوم نے گاڑی میں بٹھا کر اغواء کرلیا۔ اغواء میں مالک جائیداد سعد اعوان اور ویاب شامل ہیں کیونکہ انکے مابین کورٹ کیس چل رہاہے۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سے شادی خاتون کو اغواءکرلیاگیا۔ پولیس کو شیخ عرفان نے بتایا کہ اس کی بیوی (ن) معمولی ناراضگی کی وجہ سے واش روم کی کھڑکی توڑ کر باہر چلی گئی۔