فیکٹری سے 8 سو کلو گرام سے زیادہ مضر صحت مصالحہ برآمد کرکے تلف کرایا گیا

March 29, 2023

پشاور ( وقائع نگار )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ رات ملاوٹ مافیا کیخلاف ٹاؤن میں مصالحہ جات اور چمکنی میں سموسہ رول بنانے والے کارخانوں پر اچانک چھاپے مارے اور مصالحہ جات کی فیکٹری سے 8سو کلو گرام سے زیادہ مضر صحت مصالحہ برآمد کرکے تلف کرکے فیکٹری کو سربمہر کرلیا پشاور میں فوڈ اتھارٹی انسپکشن ٹیم نے کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے چمکنی کے مضافات میں ایک فیکٹری سے بڑی مقدار میں سموسہ رول اور مضر صحت گھی بھی برآمد کرکے تلف کیا اورانتہائی ابتر اور ناقص صفائی کی صورت حال پر فیکٹری میں استعمال ہونے والی مشینری کو نہ صرف ضبط کر لیا گیا بلکہ کارخانہ مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد گئے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کے مطابق کہ شہریوں کی اچھی صحت اور معیاری خوردنوش اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ، شاہ رخ خان نے خوردونوش اشیاء سے جڑے کاروباروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ مافیا کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی