مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، عملے کو بھرپور محنت کرنا ہوگی، ڈی ایس ریلوے

March 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا نے کہا کہ محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت متحرک رہنا ہو گا، وزارت ریلوے نے مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے بحال ہوتے ٹرین آپریشن کو فعال رکھنے کیلئے عملے کو بھرپور محنت کرنا ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ڈی ایس آفس کے کمیٹی روم میں ڈویژنل افسران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا ،اس دوران انہوں نے خصوصی طور پر ریلوے زمین واگزار کروانے کے حوالے سے جاری کریک ڈاون میں ڈویژنل انجینئر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ اور انکی ٹیم کی کارکردگی پر ستائش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاباش دی ، کمیٹی روم میں منعقد ماہانہ اجلاس میں تمام شعبہ جات کے ریلوے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا نے تمام افسران سے انکے شعبوں کو درپیش مسائل کے بارے میں سوالات پوچھے اور ضروری ہدایات جاری کی جبکہ سابقہ میٹنگ کے احکامات پر عمل درآمد سے متعلق جائزہ لیا گیا اور افسران کو مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی، اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا ملازمین کے تمام جائز مسائل کا ادراک ہے اور جلد ان کا حل کیا جائے گا۔