مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، ڈپٹی کمشنر تورغر

March 30, 2023

پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر تورغر ضیا ءالرحمٰن مروت نے جدبا میرا میں کھلی کچہری لگائی ۔عوامی شکایات اور انکے مسائل کے حل اور سنوائی کیلئے ڈپٹی کمشنر نے ضلعی محکموں کے افسروں کے ہمراہ عوام کی دہلیز پر حاضری کی۔کھلی کچہری میں عمائدین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام نے ڈپٹی کمشنر کو مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کے بیشتر مسائل کو موقع پر حل کیا اور غورطلب مسائل کیلئے متعلقہ محکموں کو فوراً پلان مرتب کرنے کی ہدایات صادر کیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ کھلی کچہری کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیا گیا۔