ڈی ایس پی کا خانپور میں مختلف ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

March 30, 2023

پشاور (جنگ نیوز) ڈی ایس پی سرکل محمد عزیر نے خانپور میں مختلف فری آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا۔سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسروں و جوانوں کو چیک کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔افسروں اور جوانوں کو عوام کیساتھ اچھے اخلاق اور شائستگی کیساتھ پیش آنے کی ہدایات دیں۔