رمضان افطار دسترخوان پروگرام مذہبی جذبے سے جاری

March 30, 2023

پشاور(جنگ نیوز)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں محکمہ سماجی بہبود پشاور اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں مختلف غیرسرکاری فلاحی تنظیموں کے زیر اہتمام خیبر بازار، جی ٹی روڈ، پجگی پناہ گاہ اور دوسری جگہوں پر افطار دسترخوان پروگرام کا سلسلہ جاری ہے جن میں اب تک سینکڑوں مسافر اور راہگیر روزہ داروں نے افطاری میں شرکت کی۔ سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر ضیاء الحق اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نورمحمد محسود کی زیر نگرانی محکمہ سماجی بہبود ضلع پشاور کے زیر اہتمام افطار دسترخوان پروگرام کا انعقاد ہوا، پناہ گاہ پجگی روڈ میں 127 روزہ داروں نے دسترخوان میں افطاری کی جبکہ ٹول پلازہ میں 210، پی ایس او پمپ جی ٹی روڈ میں 430 اور خیبر بازار میں 350 مسافروں اور راہگیر روزہ داروں نے افطاری کی۔ پورا مہینہ رمضان افطار دسترخوان پروگرام جاری رہے گا۔