شاہ لطیف ٹاؤن پولیس موبائل پر مبینہ دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

March 30, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹائون تھانے کی حدود میں صبح ساڑھے 4 بجے پولیس موبائل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سےمبینہ دستی بم حملے کا واقعہ رونما ہوا، اس سلسلے میں ضلع ملیر کے ایس ایس پی حسن سردار نے میڈیا کو بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ملزمان پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، دستی بم موبائل سے ٹکرایا اور زمین پر پھٹ گیا ، پولیس اہلکار موبائل سے کچھ دور کھڑے تھے، جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔