24سماج دشمن پکڑے گئے، 12مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد

March 30, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 11ملزموں کو گرفتار کرکےگیارہ پستول برآمد کر لئے۔پولیس نے 5ملزموں سے چرس اور شراب بھی برآمد کرلی ۔ پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 42 کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیاگیا۔ صدربیرونی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 ملزموں کو دھر لیا۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے رابری کی وارداتوں میں ملوث مادی گینگ کےسرغنہ کوساتھی سمیت گرفتار کرکے 3 لاکھ 13ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔تھانہ پیرودھائی پولیس نےموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شیش ناگ گینگ کےسرغنہ کوساتھی سمیت گرفتار کرکے8چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کئے ۔تھانہ آراے بازار پولیس نے بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا جن سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکل برآمدہوئے۔