تراویح کی قضا نہیں

March 31, 2023

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:ایک آدمی کو چاند کی اطلاع دیر سے ملی، جس کی وجہ سے اس نے روزہ تو رکھا، لیکن وہ تراویح کی نماز نہیں پڑھ سکا، اس کی تراویح رہ گئی ہے ، پوچھنا یہ ہے کہ کیا تراویح کی قضا کرے گا؟

جواب:اگر کسی شخص کی تراویح کی نماز رہ جاتی ہے، تو اب اس کی قضا نہیں ہوگی۔ اس لیے کہ نماز تراویح کی قضا نہیں ہے۔