ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوورز باراک اوباما سے زیادہ ہوگئے

March 30, 2023

فائل فوٹو

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا۔

جمعرات کو ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوور 13 کروڑ 30 لاکھ 84 ہزار 560 ہوگئے۔

دوسری طرف باراک اوباما کے ٹوئٹر فالوورز 13 کروڑ 30 لاکھ 41 ہزار 813 ہیں۔

ایلون مسک نے پچھلے ہفتے اپنے ملازمین سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنی کی مالیت 44 ارب ڈالر کی آدھی رقم تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے 44 ارب ڈالر ادا کیے۔

ٹوئٹر کی ملکیت سنبھالتے ہی ایلون مسک نے ساڑھے 7 ہزار ملازمین میں سے ساڑھے 5 ہزار کو فارغ کر دیا تھا۔