گولیمار میں فائرنگ سے طالبعلم کے زخمی ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج

March 31, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گولیمار میں فائرنگ سے 15 سالہ طالبعلم ایان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ رضویہ میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت چچا نعمان کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف درج ککرلیا گیا،مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم صفدر پولیس اہلکار نہیں بلکہ پولیس انفارمر اور عرصہ دراز سے پولیس مخبر طور پر کام کرتا ہے،ملزم کبھی ایس آئی یو تو کبھی دیگر یونٹس کے نام لیتا رہا ہے،پولیس مخبر کے پرائیویٹ ساتھیوں میں فراز اور علی شامل ہیں،واقعہ کے روز ایس ایچ او کے احکامات پر اسنیپ چیکنگ میں پولیس موبائل پر پولیس انفارمرز موجود تھے،اسی دوران غلط فہمی کی وجہ سے طالب علم ایان کو گولی لگی، والد کا کہنا ہے کہ پولیس گرفتار ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرے،ایس ایس پی کی تشکیل کردہ ٹیم نے ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔