پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، عدلیہ اور سسٹم دونوں کو فائدہ پہنچے گا، تجزیہ کار

March 31, 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے بعد تنازعات ختم ہوجائیں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ہماری عدالتی نظام کو فائدہ ہوگالانگ ٹرم میں تنازعات ختم ہوں گے یہ قانون عدلیہ اور ہمارے سسٹم دونوں کو فائدہ پہنچے گاایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ سیاسی حلقے آپس میں نہ بیٹھیں گے تو کہیں ایسا نہ ہو مقتدر حلقے اس کا فائدہ اٹھالیں۔

تجزیہ کارمنیب فاروق نے کہا کہ ابھی یہ قانون بنا نہیں ہے مجھے نہیں سمجھ آتی کہ عزت مآب قاضی فائز عیسیٰ صاحب کو کیوں ضرورت محسوس ہوئی انہوں نے ایک ایسا معاملہ جس کے اندر یہ subject ہی نہیں تھااس کی شنوائی روک دی۔

تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ وجہ تنازع یہ ہے کہ ٹائمنگ ٹھیک نہیں ہے ۔اس سے مجموعی طور پر ہماری عدالتی نظام کو فائدہ ہوگالانگ ٹرم میں تنازعات ختم ہوں گے یہ قانون عدلیہ اور ہمارے سسٹم دونوں فائدہ پہنچائے گا ۔