نامور اداکارہ ”ژالے سرحدی“ ”ہنسنا منع ہے“ کی مہمان بنیں گی

March 31, 2023

کراچی (جنگ نیوز) بہت کم عرصے میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے والی نامور اداکارہ ”ژالے سرحدی“ جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ کی مہمان بنیں گی۔ شو کے دوران اداکارہ سے اُن کی نجی زندگی آنے والے پروجیکٹس اور دیگر موضوعات پر گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی پسندیدہ اداکارہ کے ساتھ مختلف گیمز بھی کھیلے جائیں گے ۔ حاضرین نے بھی اداکارہ سے مختلف سوال پوچھیں گے۔ مزاح سے بھر پور شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں رات 11 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔