سینیٹ: وزیر خزانہ اور PTI ارکان کے مابین لفظی جنگ

March 31, 2023

اسلام آباد (ایجنسیاں)سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی ارکان میں لفظی جنگ ‘اسحاق ڈارنے تحریکانصاف کو معاشی تباہی کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے سینیٹر فیصل جاویدکو معیشت پر مناظرے کا چیلنج دیدیا اور کہا کہ معیشت پر سیاست بند کریں ‘معاشی روڈ میپ بنائیں ‘فیصل جاوید نے کہاکہ عمران خان اور پی ڈی ایم حکومت کے معاشی حالات کا جائزہ لیں ‘ معیشت نہیں سنبھالی جارہی تو عہدہ چھوڑدیں ‘اسحاق ڈارنے جواب دیاکہ فیصل جاوید کی موازنہ کرنے کی تجویز اچھی ہے‘ چیئرمین سینیٹ آئندہ ہفتے کوئی دن مقرر کرلیں اس پر بحث کیلئے تیار ہوں۔