ڈاکٹر بیربل سانگھڑ کے رہائشی تھے

March 31, 2023

سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع سانگھڑ کے قدیم تاریخی شہر سنجھورو سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے آنکھوں کے ماہر معروف ڈاکٹر بیربل گینانی کو کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک دھاوا بول کر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا جیسے ہی یہ افسوس ناک خبر سنجھورو پہنچی تو جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی سوگوار گھر میں مارے سوگ کے ماتم کی کیفیت طاری۔

ذرائع کے مطابق متوفی ڈاکٹر بیربل گینانی کی لاش کو کراچی سے ضابطے کی کارروائی کے بعد انکے آ بائی شہر سنجھورو لایا جائے گا اور ان کی آ خری رسومات آج سنجھورو کے شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔