ڈاکٹر بیربل گینانی نے حال میں بیٹی کے ساتھ ایک ہی کلاس میں ایم بی اے کیا تھا

March 31, 2023

کراچی (نیوز ایجنسیز) گارڈن کے علاقےمیں قتل ہونےو الے ماہرامراض چشم ڈاکٹر بیربل گینانی نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیٹی ڈاکٹر سپنا کماری کے ساتھ ایک ہی کلاس میں ایم بی اے کیا تھا۔ دونوں باپ بیٹی نے 2022ء میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ سے ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ مینجمنٹ میں ایم بی اے مکمل کیا تھا ۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اپنے سابق طالبعلم ڈاکٹر بیربل گینانی کی ناگہانی وفات پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔