کراچی سے مدینہ پرواز کی روانگی اچانک موخر

March 31, 2023

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )سیرین ائیرُلائن کی کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز کی روانگی اچانک موخر کر دی گئی۔ طیارے سے اپلوڈ کیے گئے مسافر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئے۔ مسافروں کے مطابق پرواز ای آر 911 میں کراچی سے رات ساڑھے آٹھ بجے مدینہ کے لیے کام کرنا تھا۔ مسافروں کو جہاز بٹھا کر آف لوڈ کر دیا گیا۔ 290 مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ کے لاونج میں بٹھا دیا گیا۔ مسافروں کے مطابق طیارے میں تکنیکی خرابی کا کہہ کر مسافروں کو اگلی صبح روانگی کا کہا گیا۔مسافروں نے روانگی میں تاخیر پر ایئر لائن انتظامیہ سے احتجاج بھی کیا۔ مسافروں کے مطابق قانونی طور پر انہیں قیام بھی دیا جانا چاہیے۔