پنجگور کے رہائشی کے بچوں کا علاج حکومتی خرچ پر کرایا جائیگا، وزیر اعلیٰ

March 31, 2023

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پنجگور کے رہائشی کے معزور بچوں کے حوالے سے سوشل میڈیا کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے داد جان کے پانچ معزور بچوں کا حکومتی خرچ پر علاج کرانے کا اعلان کیا ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو داد جان سے فوری رابطہ کر کے معزور بچوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو فوری سمری ارسال کرکے اخراجات کی منظوری حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔