گوالمنڈی : رہزنوں کا گینگ گرفتار اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد

March 31, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گوالمنڈی پولیس نے رہزنوں کے گینگ کو گرفتار کرکے اسلحہ و موٹرسائیکلیں برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گوالمنڈی جواد حیدر اپنے دیگر عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چار رہزنوں میر وائس،عبدالباسط، نعمان اور محمد عمر کو گرفتار کرلیاپولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پستول،تین عدد خنجر، ایک مسروقہ موٹرسائیکل اور دو بغیر کاغذات والے موٹرسائیکلیں برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔