منشیات فروش کی ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ، تین افراد زخمی

March 31, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں منشیات فروش نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے سابق چئیرمین پیرودھائی کے بھتیجے سمیت تین افرادکوزخمی کردیا۔ تھانہ رتہ امرال کوگل نذر نے بتایاکہ میں ، عاطف زر خان،محمد اعجاز عرف بھولا اور اعجاز کے ہمراہ خواجہ آبادمیں اپنے گھر موجود تھا کہ شام پانچ بجے سجاد عرف سجو ، رضوان مغل ،امروز خان آگئے ۔ اس دوران فائرنگ سے میں ، عاطف اور وحید یوسف زخمی ہو گئے۔ وجہ عناد کچھ دن قبل ان سے جھگڑا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق بعدازاں رات ساڑھے نوبجے کے قریب اے ایس آئی محمد شہزاد نے ڈھوک حسومیںدوران ناکہ بندی ایک موٹرسائیکل روکنے کی کو شش کی جس پر2افراد سوار تھے انہیں قابو کرنے کی کوشش کی گئی توان کا بیگ ہاتھ میں آ گیا مگر وہ دونوں افراد فرار ہو گئے جن کے نام بعد میں سجاد عرف سجو اور رضوان معلوم ہوئے ، بیگ سے دوران چیکنگ 3کلو200گرام چرس برآمد ہوئی،پولیس نے دونوں واقعات میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔