شہرکے نصف سے زائدعلاقے تاریکی ڈوب جانالمحہ فکریہ ہے، فیاض علی شاہ

March 31, 2023

پشاور(جنگ نیوز)قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنماء سیدفیاض علی شاہ نے کہاکہ پیسکواورمیٹروپولیٹن گورنمنٹ کے مابین چپقلش سے اندرون شہرکے نصف سے زائدعلاقے تاریکی ڈوب جانالمحہ فکریہ ہے،دونوںادارے مل کرمسئلہ کاسدباب کریں،بصورت دیگرسینکڑوں افرادسڑکوںپراحتجاج کرتے نظرآئینگے،انہوں نے گزشتہ روزکریمپورہ،گنج،یکہ توت منڈابیری اورشاہ معصوم کادورہ کیاجہاں شہریوںنے سیدفیاض علی شاہ کوبتایاکہ پیسکونے اندرون شہرنصف سے زائدعلاقوںکی بجلی یہ کہہ کرکاٹ دی ہے کہ میٹروپولیٹن گورنمنٹ سٹریٹ لائٹس کی مدمیںبجلی کے واجبات ادانہیں کررہی ہے جبکہ میئرپشاورعوامی مشکلات سے قطع نظر واجبات اداکرنے سے انکاری ہے،پیسکواورمیٹروپولیٹن گورنمنٹ کی جنگ میںعوام رل گئے ہیں،سٹریٹ لائٹس غیرفعال ہونے کے باعث گلیاں ، محلے اور کوچے اندھیرا چھاتے ہی تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں جس سے نہ صرف شہریوں کو آمدورفت میں دقت کا سامنا رہتا ہے بلکہ رہزن بھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوٹ مارکرکے فرارہوجاتے ہیں۔