نامعلوم افراد نے سابق انسپکٹر کا بازو توڑ دیا، نشتر ہسپتال منتقل

March 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں سابق انسپکٹر پر نامعلوم افراد نے تشدد کرکے بازو توڑ دیا، انسپکٹر کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا، تفصیل کے مطابق سابق انسپکٹر ملک بشیر کے گھر کے قریب دو گروپس آپس میں جھگڑا کررہے تھے جنہیں وہ چھڑوانے گیا تو نامعلوم افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جسے چھڑوانے اس کا بیٹا آیا تو اسے بھی زخمی کردیا، پولیس نے ملک بشیر کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے، ملک بشیر کے مطابق ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا مگر اس کو پولیس نے چھوڑ دیا۔