فلپائن، کشتی میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 31 افراد ہلاک

April 01, 2023

منیلا( نیوز ڈیسک) فلپائن کے جنوبی علاقے میں سفر کرنے والی کشتی میں آگ لگنےسے 31افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔واقعہ اس قدر شدید تھا کہ لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کیلئے کشتی سے سمندر میں چھلانگیں لگا دیں، اس دوران موقع پر موجود فلپائنی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے کشتیوں کی مدد سے 212افراد کو فوری طور پر ریسکیو کر لیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق اس واقعہ میں 23 افراد زخمی ہوئے ہیں، کشتی میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ کشتی میں مسافروں عملے سمیت 250 افراد سوار تھے۔