سری لنکا ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست رسائی حاصل نہ کرسکا

April 01, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ سے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شکست کے بعد سری لنکا آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست رسائی حاصل نہ کرسکا۔ سیریز میں لنکا کو 2-0سے ناکامی کا سامنا رہا تھا، اس کو آخری5ایک روزہ میچوں میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا، سپر لیگ کے 8میں سے7میچ ہارا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق ٹاپ8ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر گئی ہیں جبکہ دیگر5ٹیمیں جون جولائی میں زمبابوے میں ہونے والا کوالیفائرکھیلیں گی۔ زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائر میں10ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں سے 5 ٹیمیں آئی سی سی رینکنگ میں8سے نیچے نمبر والی ہوں گی جبکہ5دیگر ٹیمییں نمیبیا میں ہونے والے کوالیفائر پلے آف کی ٹاپ ٹیمیں ہوں گی۔کوالیفائر میں سے2ٹیمیں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کا حصہ ہوں گی۔