ایفیڈراکی غیرقانونی کٹائی کاتدارک کیا جائے، پشتونخوامیپ

April 01, 2023

کوئٹہ (پ ر ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کےصوبائی سیکرٹری اطلاعات زمان خان کاکڑ ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز قیاس افغان اور احسان آغا نے بیان میں زیارت ، پشین،لورالائی، ژوب اور قلعہ سیف اللہ اضلاع میں اومان /ایفیڈرا کو مکمل تباہی سے بچانے اور اس کے تحفظ کیلئے اقدامات پر زوردیتے ہوئے کہاگیاہے کہ عرصہ دراز سے اومان کی غیر قانونی کٹائی جاری ہے جس میں ایفیڈرین ڈرگ مافیا ملوث ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس تباہی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیںاومان کی اس غیر قانونی کٹائی کے نتیجے میں نہ صرف اس نایاب پودےکاخاتمہ ہورہاہے بلکہ ان اقدامات سے ہماری زمین کی زرخیزی کو بھی ناقابل بیان حد تک نقصان پہنچاہےرہنماؤں نے حکومت ، ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اومان کی اس غیر قانونی کٹائی اور کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرکے مقامی لوگوں کی آگاہی کیلئے مہم کا آغاز کریں ۔