ہرنائی گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی، کیسکو

April 01, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کیسکو ترجمان نے کہاہے کہ ہرنائی گرڈ اسٹیشن کے 10/13ایم وی اے پاور ٹرانسفارمر میں تکنیکی خرابی کودور کردیاگیاہےشعبہ ٹرانسمیشن اینڈگرڈز(ٹی اینڈجی) ،ٹیسٹنگ اینڈانسٹرومینٹیشن (ٹی اینڈآئی) اور پروٹیکشن اینڈانسٹرومینٹیشن(پی اینڈآئی) کے عملے نے گزشتہ شب ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے گرڈاسٹیشن کے پاورٹرانسفارمرکو انرجائز کرکے گرڈاسٹیشن سے منسلک 2فیڈروں کی بجلی بحال کی ۔